22 فروری، 2026، 3:19 PM

ہم کسی دباؤ یا غنڈہ گردی کو قبول نہیں کریں گے، صدر مسعود پزشکیان

ہم کسی دباؤ یا غنڈہ گردی کو قبول نہیں کریں گے، صدر مسعود پزشکیان

ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ تہران مشکلات اور غنڈہ گردی کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گا اور ہرگز سرتسلیم خم نہیں کرے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے تجربہ کار اور معذور ایتھلیٹس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے مسائل کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالے اور ہم ان تمام تر مسائل اور دشمن کی جانب سے ہمارے سماج پر لگائے جانے والے زخموں کے باوجود غنڈہ گردی کے سامنے سر نہیں جھکائيں گے۔

صدر نے  معذور کھلاڑیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی ہونے کے ناطے مجھے آپ پر فخر ہے، اور ہمیں امید ہے کہ ہم آپ کی خواہشات پر پورا اتریں گے اور خون کے آخری قطرے تک وطن کی حفاظت کرتے رہیں گے۔ 

ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے کہا کہ ہم نے قوم سے وعدہ کیا تھا کہ اگر پور دنیا بھی ظالمانہ طریقے سے ہمارے مد مقابل آجائے تب بھی ہم  سرنہیں جھکائيں گے اور  ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے۔

صدر نے ملک بھر کے معذور کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود کے لیے مزید سہولتیں فراہم کرنے کا بھی وعدہ کیا۔

News ID 1938195

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha